سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔
بابر اعظم نے 11 چوکوں کی مدد سے 79 ناقابل شکست رنز بنائے اور پاکستان نے 148 رنز کا ہدف 10 گیندیں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔
Chase aced
Advertisement
Two wins in a row for Pakistan #NZvPAK | #NZTriSeries pic.twitter.com/Vt2N5MyP8j
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2022
ہمیشہ سے قابل اعتماد اوپنر محمد رضوان آج زیادہ رنز نہ بنا سکے کیونکہ وہ چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شان مسعود صفر اور محمد نواز 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بیٹنگ آرڈر میں ترقی پانے والے آل راؤنڈر شاداب خان نے 22 گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
Advertisement
T O S S A L E R T
New Zealand win the toss and elect to bat first #NZvPAK | #NZTriSeries pic.twitter.com/1lQx3bKVeM
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2022
بیٹنگ کے دوران نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 147 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔
Advertisement
ڈیون کونوے 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حارث رؤف 3،محمدوسیم اورمحمدنوازنے2-2وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم ، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور شاہنواز دہانی شامل ہے۔
Unchanged playing XI for today’s match #NZvPAK | #NZTriSeries pic.twitter.com/3xnEwpipwp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2022
Advertisement