ملائیشیا کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

34

ملائیشیا کے وزیراعظم صابری یعقوب نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

ملایشین میڈیا کے مطابق وزیراعظم صابری یعقوب نے پیر کے روز پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد ملک میں جلد الیکشن کی راہ ہموار ہوگئی ہے کیونکہ پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 60 روز کے اندر الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔

 قوم سے خطاب میں ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے بادشاہ سے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی اجازت مانگی گئی اور بادشاہ نے ان کی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کو قبول کرلیا۔

 واضح رہے کہ صابری یعقوب کو اپنی ہی جماعت کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا تھا اور انہوں نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان بھی اپنی جماعت کے جلد انتخابات کے مطالبے کے بعد سامنے آیا اور وہ سب سے کم عرصے وزارتِ عظمیٰ پر براجمان رہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }