عراق کے دارالحکومت بغداد پر راکٹ حملہ

48

عراق کے دارالحکومت بغداد پر راکٹ حملہ  کیاگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق راکٹ حملے میں گرین زون کو نشانہ بنایا گیا جہاں تمام اہم دفاتراور سفارت خانے موجود ہیں۔  گرین زون میں 9 راکٹ فائر کیے گئے۔

راکٹ حملہ پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے کچھ دیر قبل کیا گیا جس میں ایک طویل سیاسی تعطل کے بعد نئے صدر کا انتخاب ہونا تھا۔

راکٹ حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حملوں سے متعلق ابھی تک کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }