دنیا کا خوبصورت ترین کرکٹ گراؤنڈ پاکستان میں! ویڈیو دیکھیں

88

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں ایک خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

پسان کرکٹ اسٹیڈیم ناگری ویلی میں سطح سمندر سے 8,500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے، جو موسم گرما میں کرکٹ کے لیے انتہائی سازگار موسم فراہم کرتا ہے۔

مقامی سیاسی قیادت نے اسٹیڈیم کا افتتاح کیا جس کے لیے تین کلومیٹر طویل سڑک بھی تعمیر کی گئی ہے۔

اس اسٹیڈیم میں دیامر اور نگر کی ٹیموں نے پہلا میچ کھیلا جس میں صوبائی وزیر فتح اللہ خان مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

اس میچ میں دیامر کی ٹیم نے 20 اوورز میں 161 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں نگر ٹیم 71 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ پچھلے سال فروری 2021 میں پسان گراؤنڈ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لیا گیا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }