ٹرائی سیریز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کل فائنل میں مد مقابل آئیں گے

99

ٹرائی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل فائنل میں مد مقابل آئیں  گی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین فائنل  میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح  7 بجے شروع ہوگا۔

سیریز میں شامل تیسری ٹیم بنگلہ دیش کسی میچ میں فتح حاصل نہ کرسکی جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ نے 3،3 میچز میں فتح حاصل کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ اس سیریز میں اب تک 2 مرتبہ مد مقابل آئے ہیں جس میں سے ایک  میں پاکستان اور ایک میں نیوزی لینڈ کو فتح حاصل ہوئی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }