ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو شکست دے دی

56

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

جانسن چارلز 45، رومن پاول28 اور عقیل حسین 23 ناٹ آؤٹ رنز بناکر نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 3، بلیسنگ مزارابانی نے 2 اور شان ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم 122 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

Advertisement

لیوک جونگوے 29، ویزلے میڈھیویر 27، ریان برل 17 اور سکندر رضا 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4، جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ عقیل حسین، عبید میکوئے اور اوڈین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }