چینی پانڈے کی جوڑی پہلی بار مشرق وسطیٰ کے ملک قطر پہنچ گئی

41

چین کی جانب سے تحفے میں دیئے گئے نایاب پانڈے کی جوڑی پہلی بار مشرق وسطیٰ کے ملک قطر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز قطر پہنچنے والے پانڈوں کے نام سہیل اور ثریا ہیں، جنہیں حقیقی خلیجی انداز میں، لگژری ایئرکنڈیشنڈ کوارٹرز میں رکھا گیا ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے شمال میں تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر الخور پارک میں ایک تقریب میں بچوں اور صحافیوں نے چار سالہ نر اور تین سالہ مادہ کو اپنے عارضی گھر میں جاتے دیکھا۔

چینی حکومت نے 20 نومبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے موقع پر یہ جانور بطور تحفہ بھیجے ہیں۔

چین نے اس ایونٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کیا لیکن وہ قطر کا قدرتی گیس کا بڑا خریدار ہے۔

Advertisement

الخور کے زولوجیکل ڈائریکٹر ٹم بوٹس کے مطابق سہیل کا وزن 130 کلو ہے، اور اس کی مادہ ساتھی ثریا کا وزن 70 کلو ہے۔ ان دونوں کو اپنے دو دیکھ بھال کرنے والوں کے ساتھ، جو ان کے ساتھ آئے ہیں، 21 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

ٹم بوٹس نے کہا کہ کچھ ہفتوں یا ایک ماہ میں یہ دنیا کے سامنے آنے کے لیے تیار ہوں گے۔

حکام نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ کیا نیا پانڈا ہاؤس جو کہیں بھی سب سے بڑا انکلوڑر ہے، ورلڈ کپ شروع ہونے تک تیار ہو جائے گا۔

پانڈا ہاؤس میں سہیل اور ثریا کے اپنے الگ الگ کوارٹر میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ قطر چین اور تائیوان سے باہر 20 واں ملک ہے جسے پانڈے دیے گئے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }