ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ انگلینڈ نے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

66

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 12 مرحلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم معرکے میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنائے جس کے جواب میں کیوی ٹیم 159 رنز ہی بناسکی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ کپتان جوز بٹلر اور الیکس ہیلز نے ٹیم کو  81 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا ، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔

Advertisement

کپتان جوز بٹلر نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے جب کہ الیکس ہیلز نے 40 گیندوں پر 52 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے معین علی صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ لیام لیونگ اسٹون نے 20 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ہیری بروکس 7 اور بین اسٹوکس 8 رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2، ٹم ساؤتھی، مچل سیٹنر اور ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }