بھارت میں درگاہ حاجی علی پر حملے کا الرٹ جاری

101

بھارت میں درگاہ حاجی علی پر حملے کا الرٹ جاری

بھارت میں درگاہ حاجی علی پر حملے کا الرٹ جاری

بھارتی شہر ممبئی کی مشہور درگاہ حاجی علی پر حملے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے باعث درگاہ کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں مسلمانوں کی مشہور درگاہ حاجی علی واقع ہے جس پر حملے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کو کنٹرول روم پر درگاہ حاجی علی پر حملے کی دھمکی موصول ہوئی تھی جس کے بعد درگاہ کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دھمکی آمیز کال الہاس نگر سے موصول ہوئی ہے جس کے بعد سے یہ دھمکی دہنے والا نمبر بند ہے جب کہ اس سے قبل بھی درگاہ پر حملے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ درگاہ کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ درگاہ حاجی علی میں ہر روز ہزاروں عقیدت مند آتے ہیں جب کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت میں مسلمانوں کی کسی مقدس جگہ کو نشانہ بنانا چاہا ہو۔

اس سے قبل بھارت میں حیدرآباد کی مکہ مسجد، اجمیر کی درگاہ اورمالی گاؤں میں بم دھما کے ہوچکے ہیں جس میں ہندوتوا انتہا پسند ملوث پائے گئے تھے۔

سن 2008 کے مالی گاؤں بم دھماکوں میں بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ کرنل شری کانت پروہت ملوث پایا گیا تھا جس میں کئی افراد ہلاک اور سوسے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }