اکتوبر کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، ندا ڈار بھی شامل

36

اکتوبر کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، ندا ڈار بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اکتوبر 2022 کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

تین ایشین کھلاڑیوں کو اکتوبر 2022 کے لیے آئی سی سی نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے جس میں پاکستانی کھلاڑی ندا ڈار بھی شامل ہیں۔

ندا ڈار

قومی آل راؤنڈر ندا ڈار کو گذشتہ ماہ ایشیاکپ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، انہوں نے 6 میچز میں 72.50 کی اوسط سے 145 رنز اسکور کیے اور 8 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Advertisement

اس دوران انہوں نے بھارت کے خلاف شاندار فتح میں آل راؤنڈر اننگز کھیلی تھی، انہوں نے بیٹنگ میں 56 رنز اور بولنگ میں 23 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

ندا ڈار نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور جب پاکستان کو ضرورت پڑی انہوں نے کامیابی دلانے میں بھرپور مدد کی۔

دیپتی شرما

بھارتی آؒل راؤنڈر دیپتی شرما نے ٹیم میں اپنی اہمیت کو ثابت کیا ہے، انہوں نے ویمنز ایشیاکپ میں بھارت کے لیے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اسی پرفارمنس کی بدولت انہیں بھی اس فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دیپتی شرما نے 8 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 7.69 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کیں جس میں تھائی لینڈ اور پاکستان کے خلاف بالترتیب ان کے 7 رنز دے کر 3 وکٹیں اور 27 رنز دے کر 3 وکٹوں کے بہترین اسپیل شامل ہیں۔

Advertisement

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں بھارت کو شکست سے بچانے کے لیے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جب کہ انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار دیا گیا تھا۔

جمائمہ روڈریگرز

22 سالہ بھارتی کھلاڑی جمائمہ روڈریگرز ایشیاکپ میں بہترین بلے باز ثابت ہوئیں، انہوں نے ایشیاکپ میں 54.25 کی شاندار اوسط سے 217 رنز اسکور کیے۔

جمائمہ نے سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے خلاف بالترتیب 78 اور 75 رنز کی دو شاندار اننگز کھیلیں جب کہ بھارت نے یہ دونوں میچز اپنے نام کیے اور انہیں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

انہوں نے دونوں میچز میں مشکل حالات میں عمدہ بیٹنگ کرکے بھارت کو جیت کی جانب پہنچادیا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }