ڈاکٹر جمال محمد عبید الکعبی نیشنل میڈیا اتھارٹی کے سیکریٹری جنرل مقرر

6

متحدہ عرب امارات کے صدر کا ڈاکٹر جمال محمد عبید الکعبی کو نیشنل میڈیا اتھارٹی کا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا وفاقی فرمان جاری۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان نے ایک وفاقی فرمان جاری کیا ہے، جس کے تحت ڈاکٹر جمال محمد عبید الکعبی کو نیشنل میڈیا اتھارٹی کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں یہ ذمہ داری وزارت کے انڈر سیکریٹری کے مساوی رتبے کے ساتھ سونپی گئی ہے۔

ڈاکٹر جمال محمد عبید الکعبی اس سے قبل نیشنل میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل اور محکمہ صحت ابوظہبی کے انڈر سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ابوظہبی حکومت میں متعدد سینئر انتظامی عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔(نیوزوتصویربشکریہ وام)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }