’معروف فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید نے بھی اپنا ٹوئٹر تلف کردیا‘
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے ایک ہفتے بعد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے مبینہ طور پر ایک ملین سے زیادہ فالوورز کو کھو دیا ہے۔
اس حوالے سے اینٹی ڈس انفارمیشن کے بانی، کرسٹوفر بوزی نے بتایا کہ ہم نے لوگوں کے اکاؤنٹس کو غیر فعال کرنے اور ٹویٹر کے اکاؤنٹس کو معطل کرنے میں اضافہ دیکھا ہے جو معمول کی تعداد سے دگنا ہے۔
Advertisement
حال ہی میں جی جی حدید نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شئیر کی جس میں انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو غیر فعال ( ڈی ایکٹو) کرنے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ اقدام ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ملازمین کو نکالنے کے فیصلے پر کیا ہے جو انکے نزدیک ایک متعصبانہ رویہ ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ نئی قیادت کے آنے کے بعد سے ٹوئٹر نفرت اور تعصب کے پرچار کا گڑھ بن گیا ہے لہازا وہ اس کا حصہ بننا رہنا نہیں چاہتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف اداکارہ امبر ہیرڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی اچانک منظرعام سے غائب ہوگیا تھا جس کی ایک وجہ حال ہی میں ٹوئٹر کا عہدہ سمبھالنے والے ایلن مسک کے اداکارہ ایمبر ہیرڈ سے ماضی میں رہنے والے تعلقات بھی ہوسکتے ہیں لیکن ایمبر ہیرڈ نے اپنا ٹوئٹر اکاونٹ ارادتا خود بند کیا ہے یا یہ ایلن مسک کے اثرو رسوخ کا نتیجہ ہے اس کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
Advertisement