گلین میکسویل شدید زخمی، تین ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے

60

اپنی جارحانہ مزاج بیٹنگ کے لیے مشہور آسٹریلیا کے بیٹر گلین میکسویل زخمی ہونے کے باعث تین ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلین میکسویل ایک سالگرہ کی تقریب میں گئے تھے جہاں اپنے دوست کے ساتھ دوڑ رہے تھے کہ پاؤں پھسلنے کے باعث ان کے فریکچر ہو گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق ان کی ٹانگ میں فریکچر ہو گیا ہے جسے ٹھیک ہونے میں کم از کم تین ماہ درکار ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلین میکسویل کی سرجری کے بعد وہ کم از کم جنوری تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔

میکسویل گزشتہ شام اپنے ایک دوست کے ہمراہ ایک سالگرہ کی تقریب میں شریک تھے، گلین میکسویل ٹینس کورٹ کے گرد دوڑ لگا رہے تھے کہ پاؤں پھسلنے سے ان کے پاؤں میں ہو گیا۔

Advertisement

رپورٹس کے مطابق گلین میکسویل انگلینڈ کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ آسڑیلوی اسکواڈ میں شان ایبٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گلین میکسویل متوقع طور پر بگ بیش لیگ سے قبل صحت یاب ہو جائیں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }