پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد آج رات وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والا قومی اسکواڈ آج بروز پیر رات 10 بجے میلبورن سے بذریعہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوگا۔
قومی اسکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا، قومی اسکواڈ میں شامل منصور رانا، کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میلبورن سے لاہور پہنچیں گے۔
ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبورن سے راولپنڈی پہنچیں گے۔
محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ میلبورن سے پشاور پہنچیں گے۔
Advertisement
اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے، جبکہ ٹیم کے مینٹور اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے میتھیو ہیڈن آسٹریلیا میں قیام کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، جہاں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Advertisement