پی ایس ایل 8 کا ڈرافٹ مزید تاخیر کا شکار

40

پی ایس ایل 8 کا ڈرافٹ مزید تاخیر کا شکار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کا ڈرافٹ مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور اب ڈرافٹ کو کراچی میں 30 نومبر یا دسمبر کے پہلے ہفتے میں انعقاد پر غور کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 8 آئندہ سال 9 فروری سے 19 مارچ کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔

ڈرافٹ کی مجوزہ تاریخ 18 نومبر تھی لیکن بورڈ حکام کی مصروفیات کی وجہ سے اس کا انعقاد نہیں ہوسکا جب کہ پشاور میں ڈرافٹ منعقد کرنے کا منصوبہ تھا تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

ڈرافٹ کے لیے بھوربن جانا بھی زیر غور آیا لیکن ہوٹل کے کمرے نہ ملنے کی وجہ سے ابو ظہبی کا نام بھی زیر غور رہا۔

ذرائع کے مطابق ڈرافٹ 30 نومبر یا دسمبر کے پہلے ہفتے کراچی میں منعقد ہوگا جہاں چند غیر ملکی کوچز بھی تقریب میں شرکت کریں گے تاہم پی سی بی اور فرنچائز آفیشلز کا مصروف شیڈول کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹیم مالکان اس تمام صورت حال سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں جب کہ انہوں نے اس تمام صورت حال کو پی سی بی کی بدانتظامی قرار دیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کے لیے کام جاری ہے، جیسے ہی مزید معلومات دستیاب ہوں گی تو میڈیا کو آغاہ کردیا جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }