پسپائی یا حکمت عملی، یوکرین کے شہر سے روسی فوج کی انخلاء کا حکم

54

ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ روس نے یوکرین کے شہر خرسین سے اپنی فوج کو انخلاء کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کا شہر خرسین روسی فوج کے حملے کے بعد سے روس کے قبضے میں تھا، جسے کریملن کے حکم پر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یوکرین کی طرف سے فوری طور پر اس خبر کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، لیکن اعلان نے مہینوں سے جاری جنگ میں روس کی بڑی پسپائی کا اشارہ دیا۔

روس نے اپنی افواج کو یوکرین کے شہر خرسین سے انخلاء کا حکم دیا ہے، واضح رہے کہ یہ واحد علاقائی دارالحکومت ہے جسے روسی فوج نے فروری کے آخر میں یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے قبضہ میں لیا تھا۔

سرکاری میڈیا نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے خرسین کے قریب یوکرین کے حملوں کے پیش نظر اپنی فوج کو دریائے ڈینیپر کے مغربی کنارے سے پیچھے ہٹنے کا حکم دیا ہے۔

Advertisement

اس اعلان نے جنگ میں روس کے لیے ایک بڑی پسپائی شمار کیا جا رہا ہے، جو اب اپنے نویں مہینے کے اختتام کے قریب ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }