
اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے مصر میں 2 اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مصری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق قاہرہ میں اسرائیلی سفارت خانہ شہریوں کی واپسی کے لیے کام کر رہا ہے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے حماس کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 26 فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کی کارروائیوں میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی اب تک تعداد 44 ہو چکی ہے۔