سعودی عرب کی جیت پر وزیر کھیل جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

38

فیفا ورلڈکپ کے دوران سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست کے موقع پر سعودی وزیر کھیل قومی ٹیم کے گول پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔

Advertisement

سعودی خبر رساں ادارے نے گول کے موقع پر وزیر کھیل کے خوشی کے اظہار کی تصاویر جاری کی ہیں جو قومی ٹیم کے گول اسکور کرنے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں؛ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ

میچ کے دوران امیر قطر  شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔ میچ میں سعودی وزیر کھیل ٹیم کی جانب سے گول کرنے پر خوشی سے اچھل پڑے اورایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔

دوسری جانب سعودی عرب کے میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھی موجود رہے اور اس دوران انہوں نے بردار اسلامی ملک کا پرچم اٹھا کر ٹیم کی سپورٹ کرتے رہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }