فیفا ورلڈکپ، گروپ ایف میں کروشیا اور مراکش کا میچ ڈرا

71

فیفا ورلڈکپ 2022 کے چوتھے دن گروپ ایف میں کروشیا اور مراکش کے مابین میچ ہوا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

تفصیلات کے مطابق البیت فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہی۔

دونوں ٹیمیں اپنے شائقین فٹ بال کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں۔

چار سال پہلے رنر اپ رہنے والی کروشیا نے اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز البیت اسٹیڈیم میں مراکش کے خلاف بغیر کسی گول کے ڈرا سے کیا۔

روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں فرانس کے ہاتھوں کروشیا اپنی آخری شکست کے بعد صرف چار کھلاڑی اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں، کروشیا کی ٹیم اپنے روایتی جارحانہ کھیل سے دور نظر آئی۔

Advertisement

کروشیا، جو فیفا کی عالمی درجہ بندی میں 12 ویں نمبر پر ہے، توقع کے مطابق میچ پر گرفت نہ رکھ سکا، کروشیا کے فاروڈز اچھی موو بنانے میں بھی ناکام نظر آئے۔

مراکش کے ڈیفینڈرز نے نہایت خوبصورت کھیل پیش کیا جنہوں کروشین فاروڈز کو گول ایریا میں جانے سے روکے رکھا، مراکش نے تین سالوں میں اپنے گزشتہ 40 میچوں میں صرف دو میچز میں ہی ناکامی کا سامنا کیا ہے۔

اس میچ کا بہترین موقع جس میں ہر طرف سے ہدف پر صرف دو شاٹس تھے، پہلے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم میں آیا، جب ولاسک نے بائیں بازو کے کراس کو گول کی طرف موڑا لیکن مراکش کے ڈیفینڈر نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

فیفا ورلڈکپ کے گروپ ایف میں دوسرا میچ بیلجئیم اور کینڈا کے مابین کھیلا جائے گا۔

اس میچ میں اصل فاتح مراکشی شائقین تھے، جو آخر تک گاتے، تالیاں بجاتے اور خوش ہوتے رہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }