پاکستان میں خواتین میں فٹبال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، فیفا ریفری اکھونا ماکالیما

45

فیفا ریفری اکھونا ماکالیما کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین میں فٹبال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے دورے پر آئی ہوئیں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی فیفا ریفری اکھونا ماکالیما  نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں پاکستان میں خواتین کھیلوں کو فروغ دینے آئی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں وقت گزار کر اندازہ ہوا کہ یہاں بے حد ٹیلنٹ موجود ہے۔ پاکستان میں خواتین میں فٹبال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

اکھونا ماکالیما   کا کہنا تھا کہ گلوبل اسپورٹس مینٹور شپ پروگرام کے تحت پاکستان میں فٹبال کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2019  کے بعد دوبارہ پاکستان آئی ہوں تا کہ نوجوان لڑکیوں کو متاثر کر سکوں۔  میں اگر آج فیفا ریفری بنی ہوں تو میں بھی کسی سے متاثر ہو کر اس مقام پر آئی ہوں۔

Advertisement

اکھونا ماکالیما    نے کہا کہ  میں چاہتی ہوں آئندہ چند سالوں میں پاکستان کی لڑکیاں کھیلوں میں مقام حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  دنیا تبدیل ہو رہی ہے   ، سعودی عرب نے بہادری سے کھیل کر ارجنٹینا کو شکست دی۔ سعودی عرب کی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور بہادری سے کھیل کر مضبوط حریف کو ہرا دیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }