قطر: دوحہ کے قریب زیر تعمیر عمارت میں آگ لگ گئی

50

دوحہ کے قریب نئے تعمیر شدہ شہر میں ایک زیر تعمیر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جہاں کچھ دیر کے بعد ورلڈ کپ کا میچ کھیلا جانا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قطری حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ایک زیر تعمیر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی  لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قطری حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں آگ کا دھواں میلوں دور تک دیکھا جا سکتا ہے۔

قطری حکام کا کہنا ہے کہ آگ  لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }