مارک ووڈ کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

176

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مارک ووڈ کولہے کی انجری کا شکار ہیں، انہوں نے تین روزہ پریکٹس میچ کے دوران زیادہ بولنگ بھی نہیں کی۔

انگلینڈ  کرکٹ ٹیم نے پاکستان آمد سے قبل ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف وارم اپ میچ کھیلا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دبئی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف وارم اپ میچ  کا تیسرا روز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ ٹیم نے ایک روز بیٹنگ اور ایک روز  بولنگ کی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے تیسرےروز کھیل کے بجائے دو گھنٹے کے ٹریننگ سیشن کو ترجیح دی۔

Advertisement

انگلش کپتان بین اسٹوکس کا  کہنا ہے کہ پہلے دو روز میچ کے بہت اچھے رہے ،دوسرے روز ہم نے سب کھلاڑیوں سے بات کی۔ سب کی بہت اچھی تیاری ہوئی ہے، کوئی تھکاوٹ کا شکار نہیں ہونا چاہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مجھے ان تین دنوں کا یہاں بہت فائدہ ہوا ہے ۔ ہمیں پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان میں بھی تین دن کی ٹریننگ کا موقع ملے گا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }