فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ اے کے میچ میں سینیگال نے میزبان قطر کو 1 کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سینیگال نے میزبان ٹیم کو قطر کو 3-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔
سینیگال کے بولے دیا نے 41 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول اسکور کیا۔
الثمامہ فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کے 48 ویں منٹ میں فامارا ڈیڈیو نے سینیگال کی جانب سے دوسرا گول کرنے ٹیم کی برتری کو مزید مستحکم کیا۔
قطر کی فٹ بال ٹیم سینیگال کے خلاف دفاعی انداز میں نظر آئی، دوسرے ہاف میں قطر نے جارحانہ انداز اپنایا جس کا نتیجہ گول کی صورت میں سامنے آیا۔
Advertisement
قطر کے فارورڈ محمد منتظری نے 78 ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے اپنا اور قطر کی جانب سے ورلڈ کپ کا پہلا گول اسکور کیا۔
سینیگال کی ٹیم نے جوابی حملہ کرتے ہوئے صرف 6 منٹ بعد فارورڈ بمبا ڈائینگ نے گول کر کے قطر کے لیے مزید مشکلات کھڑی کر دیں۔
قطر کی ٹیم اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود سینیگال کے محفوظ دفاعی کو آخری وقت میں توڑنے میں ناکام رہی، اور دو گول کے خسارے سے یہ میچ ہار گئی۔
سینیگال سے مسلسل دوسری شکست کے بعد قطر اپنے ہوم ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے۔
Advertisement