سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں ناول (میں بارش کاخواب دیکھتاہوں)
کی رونمائی کی پروقار تقریب کا انعقاد
تقریب کے مہمان خصوصی سفیرفیصل نیازترمذی تھے
ابوظہبی(پ ۔ر)گزشتہ دنوں نوجوان پاکستانی مصنف محمدعلی بندیال کے ناول ’’میں بارش کا خواب دیکھتا ہوں‘‘ کی تقریب رونمائی سفارت خانہ پاکستان منعقد ہوئی یادر ہے یہ ناول پاکستانی مصنف محمد علی بندیال کا پہلا ناول ہے جسے ایمریٹس لٹریچر فیسٹیول 2023 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔تقریب رونمائی میں مختلف ممالک کے سفرا کرام ،سفارت کاروں، بزنس مینوں اورمیڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد کی شرکت۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مصنف کی تخلیقی تحریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ملک کی قومی اور علاقائی زبانوں میں بھرپور ادب موجود ہے۔”یہ بات خوش آئند ہے کہ انگریزی زبان کا ادب بھی پاکستانی مصنفین تیار کر رہے ہیں اور اسے پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔ جب کہ ہم اپنی قومی اور علاقائی زبانوں کے ادب میں مضبوط ہیں، انگریزی زبان وسیع تر رسائی کو یقینی بناتی ہے”، "۔ پاکستان کی ثقافتی تاریخ 7000 سال سے زیادہ پرانی ہے۔ اس سرزمین نے سندھ تہذیب اور گندھارا تہذیب کی میزبانی کی ہے۔یہ سرزمین موہنجداڑو اور ہڑپہ تہذیبوں، بدھ خانقاہ تخت بہی، بادشاہی مسجد اور لاہور قلعہ جیسے مغل جواہر کا گھر ہے۔ دنیا کی 8000 میٹر سے زیادہ بلند چوٹیوں میں سے پانچ پاکستان میں ہیں۔ ملک میں 70 سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں۔ یہ زبانیں اپنے ساتھ ادبی شاہکاروں کا خزانہ رکھتی ہیں۔ میں نوجوان لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ اس بھرپور تاریخی اور ثقافتی روایات سے متاثر ہیں اور انہیں اپنی تحریر کے ذریعے محفوظ کرہے ہیں۔