دبئی (نیوزڈیسک)سینئیرناب صدروچیف آرگنائزرپاکستان مسلم لیگ نواز مریم نواز شریف لندن سے پاکستان واپسی پر گزشتہ روزدبئی پہنچیں جہاں انہوں نے مختصرقیام کیا اوریواے ای میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے عہدیداران سے ملاقات کی اوریواے ای کی مقامی قیادت کی پارٹی سے وفاپرانہیں خراج تحسین پیش کیانیز پارٹی کے آئیندہ لائحہ عمل بارے مقامی قیادت کواعتمادمیں لیادبئی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئیرمقامی رہنماؤں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات غوث محمد قادری،صدرپی ایم ایل ن یواے ای غلام مصطفٰی مغل ، سینیئر نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال ، نائب صدر چوہدری فیصل الطاف , نائب صدر شوکت محمود بٹ ,جنرل سیکریٹری راجہ ابوبکر آفندی ,صدر وومن ونگ فرزانہ کوثر ،ممبرقومی اسمبلی احسان الحق باجوہ ،سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب وضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد آزاد علی تبسم سمیت دیگردیرینہ پارٹی کارکنوں نے مریم نوازشریف سے ملاقات کی ۔ مریم نوازشریف کی ائرپورٹ آمدپرمقامی رہنماؤں کی جانب سے پھول پیش کیئے گئے جبکہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات غوث محمد قادری کی جانب سے مریم نوازشریف،کی پارٹی اورجمہوریت کے استحکام کے لیئے جدوجہدکے اعتراف کے سلسلے میں ایک یادگاری اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی
دبئی میں پارٹی رہنماؤں اور مقامی قیادت سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز و نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نوجوانوں کواپنی صلاحیتوں کے اظہاراور آگے بڑھنے کا ہرموقع فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان پہنچ کر پنجاب اور دیگر صوبوں کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔ جبکہ آئیندہ الیکشن کی تیاری ،الیکشن مہم اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے ذمہ داران کو ٹاسک دیں گی۔مریم نوازنے مزیدکہاکہ وہ یوتھ لیگ اور سوشل میڈیا کے ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم رکھتی ہیں کیونکہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ نواز کاہے۔پی ایم ایل این برسراقتدار آکر نواز شریف کی لیڈرشپ میں پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں کامیاب ہوگی اس سلسلہ میں،خواتین ، نوجوانوں اور سوشل میڈیاونگ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگایادرہے یواے ای کے مقامی پارٹی رہنماوں اورکارکنوں کیی ایک بڑی تعدادمریم نوازکے ہمراہ پاکستان روانہ ہوئی ہے