چوہدری محمدصدیق کی جانب سے دوست احباب کے اعزازمیں افطارعشائیہ کااہتمام
سفیرپاکستان سمیت معززکمیونٹی شخصیات کی شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::ماہ رمضان کے آخری روزابوظہبی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیت،چیئرمین الصدیق ٹریڈنگ چوہدری محمدصدیق نے دوست احباب کے اعزازمیں دی بوتانیک ایٹریم فوڈ ہال ریسٹورنٹ ابوظہبی میں پرتکلف افطارعشائیہ کااہتمام کیا۔سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی خصوصی شرکت۔میزبان چوہدری محمدصدیق نے اپنے صاحبزادے وقاص صدیق چوہدری اور پوتے عبداللہ وقاص چوہدری کے ہمراہ افطارعشائیہ میں شرکت کرنے والی ممتازسماجی شخصیات چوہدری محمدزمان ریحانیہ،ملک محمدشہنازماہل ،چوہدری الطاف حسین ،طارق محمود ریڈکو،میاں امجدجاوید،وقاص شیخ ،محمدسلیم ،اوردیگرمہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا۔مہمانوں کی تواضع شیفس کے خصوصی طورپرتیارکردہ روائتی پاکستانی ،انڈین ،نیپالی اور کانٹیننٹل کھانوں سے کی گئی۔