اسلامی امور اتھارٹی کی لوگوں کو گھروں میں نماز گرہن ادا کرنے کی ہدایت
سلامی امور اور اوقاف کی عمومی اتھارٹی نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ COVID-19 وباء کے پیش نظر اٹھائے گئے احتیاطی اقدامات کے پیش نظر گھروں میں گرہن کی نماز ادا کریں۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ سورج اور چاند گرہن کی نماز ایک سنت ہے۔ ایک بیان میں اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ یہ نماز گرہن کے شروع ہونے سے لے کر گرہن ختم ہونے تک ادا کی جاسکتی ہے ۔
اتھارٹی کا کہنا ہےکہ مرد گھر میں یا جہاں بھی ہو اکیلا یا اپنے کنبہ کے ہمراہ ایک ساتھ یہ نماز ادا کرسکتا ہے۔ اسی طرح عورتیں بھی گھر میں اکیلے یہ نماز ادا کرسکتی ہیں۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں گھروں، مساجد، کام کی جگہوں یا کہیں بھی اجتماعی طور پر اس نماز کی اجازت نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلمانوں کو سختی سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی نمازوں اور عبادات کو اس طرح سے ادا کریں جس سے انکی اپنی یا دوسروں کی صحت کو خطرہ نہ ہو۔