
بھارتی ریاست سکم میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 23 فوجی لاپتہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی سرحد کے ساتھ علاقے میں شدید بارش ہوئی، جس کے باعث بھارتی فوج کی کچھ تنصیبات بھی متاثر ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث 41 گاڑیاں بہہ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیلابی پانی کے ریلے میں ڈوبنے والوں کی 7 لاشیں ملی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ مسلسل بارش اور گرج چمک کے باعث علاقے میں ریسکیو کی کوششوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔