شیخ عبداللہ اور مقدونیا کے وزیر خارجہ کا انسدادکرونا اقدامات پر تبادلہ خیال

247

ابوظبی، 2 جولائی ،2020 (وام) ۔۔ امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے شمالی مقدونیہ کے وزیر خارجہ نیکولا دیمیتروف کے ساتھ ویڈیو کال میں مشترکہ تشویش کے متعدد امور سمیت COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء خارجہ نے باہمی دوستانہ تعلقات کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اور اس کے اثرات کو روکنے کے لئے متعلقہ ممالک کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر غور کیا۔ انھوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے تحقیقی مراکز کے تجربات کو یکجا کرناضروری ہے تاکہ نتائج کے ذریعے جدید ترین جانچ اور وائرس کا پتہ لگانے میں تازہ ترین معلومات کا تبادلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے اس بیماری سے وفات پانے والوں کے بارے میں ایک دوسرے سے تعزیت کرتے ہوئے اس وباء کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ شیخ عبد اللہ نے شمالی مقدونیہ کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس وائرس کی روک تھام کے لئے وہاں کی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے احتیاطی اقدامات کی تعریف کی۔ نیکولا دیمیتروف نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فرو غ دینے اور دوطرفہ تعاون میں اضافے کو وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اگلے سال ہونے والے ایکسپو 2020 دبئی کی میزبانی کے دوران متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی، خوشحالی اور کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت اور ایکسپو 2020 دبئی آفس کی ڈائریکٹر جنرل ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے بھی اجلاس میں شرکت کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }