– بول نیوز

47

امریکی ریاست ٹیکساس میں 53 افراد کی موت کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

امریکی عدالتی دستاویزات  کے مطابق گرفتار مشتبہ ٹرک ڈرائیور نے حکام کو بتایا کہ ٹرک کے اندرموجود لوگوں کی موت گرمی اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد مشتبہ ٹرک ڈرائیور ہومیرو زیمورانو اور کرسٹیئن مارٹین سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

زیرِ حراست شخص مارٹین نے حکام کو بتایا کہ ڈرائیور کو معلوم نہیں تھا کہ ٹرک کے ائیر کنڈیشنر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور اسی وجہ سے ٹرک کے اندرموجود افراد گرمی اور گھٹن کے باعث موت کا شکار ہوئے۔

واضح رہے، ملزمان کرسٹیئن مارٹین اور ہومیرو زیمورانو کو انسانی اسمگلنگ اور سازش کرنے کے الزامات میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہو سکتی ہے جبکہ دیگر دو ملزمان پر آتشیں اسلحہ رکھنے اور غیر قانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہونے کے بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں 27 میکسیکو، 14 ہنڈیورا، 7 گوئٹے مالا اور 2 سلواڈور کے شہری شامل ہیں جبکہ واقعے میں زندہ بچ جانے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Advertisement

میکسیکن حکام کے مطابق ٹرک کے اندر 67  تارکِ وطن مہاجرین سوار تھے جبکہ سان انتونیو حکام کی جانب سے یہ تعداد 64 بتائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے لاشیں برآمد ہوئی تھیں جس کے بعد شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ نے واقعے کو  میکسیکو اور امریکا کی سرحد پر انسانی اسمگلنگ کا واقعہ قرار دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }