مشیر قومی سلامتی سے موساد کے سربراہ کی ملاقات

91

ابوظہبی ، (وام) ۔۔ مشیر قومی سلامتی عزت مآب شیخ طحنون بن زاید النھیان سے اسرائیلی موساد کے سربراہ یوسی کوھین نے ملاقات کی جو منگل کو متحدہ عرب امارات کے دورے پر آئے تھے – عزت مآب شیخ طحنون بن زاید نے کوھین کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہد طے پانے کی کامیابی کے پس پردہ محرکات میں یہ کوششیں بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن کے قیام میں مددگار و معاون ہوگا اور متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا – شیخ طحنون نے اس بات پر بھی زور دیا کہ متحدہ عرب امارات امن و رواداری کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے خطے میں استحکام کو تقویت دینے کی سفارتکاری کو بھی فروغ دے رہا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات ان اہداف کے حصول میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا – شیخ طحنون نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تیزی سے ہوتی سائنسی و تکنیکی ترقی و پیشرفت کا تقاضا ہے کہ مختلف ممالک کے درمیان بہترین تجربات اور مہارت کا پرخلوص تبادلہ ہو تاکہ خطے کے لوگوں کے بہترین مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }