پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں سے حآصل ہوا(عبداللہ یوسف)۔۔

بلدیہ جلالپورجٹاں میں یوم آزدی کی تقریب سے خطاب

27

گجرات: ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف وڑائچ بلدیہ جلالپورجٹاں کی جانب سے پاکستان کے 74ویں یوم آزدی کی مناسبت سے منعقدکی گئی پروقارمیں تقریب مہمان خصوصی تھے جس میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبداللہ یوسف نے کہا کہ پاکستان کے حصول کے لیئے ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیاہمیں انکی عظیم قربانیوں کویادرکھناہوگاکیونکہ عظیم قومیں کبھی بھی اپنے محسنوں کونہیں بھلاتیں۔ہم ایک زندہ قوم ہیں اور اپنایوم آزادی جوش وخروش سے مناتے ہیں میری جانب سے حلقہ کے تمام محبان اور دنیابھرمیں مقیم پاکستانی کمیونٹی کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے جشن آزادی مبارک ہو۔ تقریب کاۤغازتلاوت کلام پاک سے ہوا مہمان خصوصی چوہدری عبداللہ یوسف نے قومی ترانے کے ساتھ پرچم کشائی کی رسم اداکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }