ابوظبی:(اردوویکلی)۔۔ اماراتی حکومت نے مقامی اور تارکین وطن کوماہ ستمبر 2020 کے لیئے پہلے سے ہی خوش خبری سنادی ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی سابقہ قیمتیں ہی برقرارکھی ہیں آئیندہ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات میں کسی قسم کااضافہ نہں کیاجارہا بلکہ قیمتیں ماہ اگست کی سطح پر ہی برقرار رکھیں جائیں گی۔ اسی طرح یٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی بھی سابقہ قیمت ہی برقراررہے گی یواےای حکومت کے اس اقدام سے لوگوں کوبہت حدتک اطمینان حاصل ہوگااور انکے روزمرہ اخراجات پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا