صدرمتحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زاید نے اسرائیل بائیکاٹ قانون ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا

اب متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی مصنوعات کی تجارت کی اجازت ہوگی

135

ابوظبی:(اردوویکلی): صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کا اعلان ہونے کے بعد وفاقی حکم نامہ نمبر 04 مجریہ 2020 جاری کرتے ہوئے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے اور جرمانوں سے متعلق 1972 کے وفاقی حکم نامہ نمبر 15 کو ختم کردیا ہے – اس حکم نامہ کا اجراء متحدہ عرب امارات کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور کاروباری تعاون کو فروغ دینے کیلئے کررہا ہے اور جس کے تحت ایسے مشترکہ تعاون کا روڈ میپ تیار ہوگا جو اقتصادی ترقی کو بڑھا کر اور ٹیکنالوجی شعبے میں تخلیق کاری کا فروغ دے کر دوطرفہ تعاون کا باعث ہوگا – اسرائیل بائیکاٹ قانون ختم ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات کے افراد اور کمپنیوں کو اسرائیل میں مقیم اداروں اور افراد اور اسرائیلی شہریت کے حامل لوگوں کے ساتھ کاروباری ، مالیاتی آپریشنز اور دیگر کسی بھی نوعیت کے معاملات انجام دینے اور معاہدے کرنے کے مواقع میسر آئیں گے ۔ اس نئے حکم نامہ کے مطابق اب متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کی تمام اشیاء اور مصنوعات کو رکھنا ، انکا تبادلہ کرنا اور انکی تجارت کی اجازت ہوگی –(نیوزوام)۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }