
آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 20 ویں روز تھیٹر پلے ‘نوکٹرنل’ اردو زبان میں پیش کیا جا رہا ہے۔
تھیٹر کی رائٹر و ڈائریکٹر بازیلہ مصطفیٰ ہیں، ڈرامہ کی کاسٹ میں علی شیر، اشمل لالوانی، رام گوند، یوگویشور اور فیضان یونس شامل ہیں۔
نوکٹرنل میں تھیٹر کی کہانی میں ملکی حالات حاضرہ کی ترجمانی کی گئی ہے۔
تھیٹر میں سیاسی جماعتوں، میڈیا اور حکمرانوں کے کردار کو پیش کیا گیا ہے، شائقین کی بڑی تعداد نے فنکاروں کی شاندار پرفارمنس کو خوب سراہا۔