لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹ بکھیرکردلی اطمینان ہوتاہے(عارف جان)۔

زندگی مسلسل جدوجہدکانام ہے

39
"لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹ بکھیرناہی میری زندگی کامشن ہے۔”
ہمیشہ محنت پریقین رکھاکبھی شارٹ کٹ کانہیں سوچا
لوگوں سے اپیل ہے ہمیں سپورٹ کریں ،فالوکریں،لائک کریں اورہماری حوصلہ افزائی کریں(محمدعارف جان)
عارف کراچی اسٹار کاسپراسٹارہے(شاہداصغربنگش)۔
شارجہ(چوہدری ارشدسے):: مالی حالات کی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کرسکا جس کازندگی بھر افسوس رہیگا۔دیار غیرمیں زندگی بسرکرنے کے لیئے بہت سے مشقت والے کام کیئے ۔مگرکوئی باقاعدہ جاب نہ ملی وزٹ ویزہ کی معیاد بھی ختم ہونے کو آن پہنچی بہت پریشان تھا ۔ کیونکہ گھر سے فیصلہ کرکے نکلا تھا کہ اب میرا مستقل ٹھکانا یواے ای ہی ہوگا مگرجب بہت قسمت آزمائی کے بعد بھی جاب نہ ملی تو بہت دلبراشتہ ہوگیا واپس جانے کوبھی جی نہیں چاہتا تھابغیرکام کہ یہاں رہنابہت مشکل بلکہ ناممکن تھا ہر وقت اللہ سے دعاکرتا یااللہ کوئی سبب پیداکردے وہ بڑا غفورالرحیم ہے پھراس نے کرم کیااور میری دعا قبول ہوگئی ان خیالات کااظہار یواے ای کے معروف ٹک ٹاک اسٹارمحمدعارف جان نے نمائندہ اردوویکلی سے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔عارف جان کا تعلق شکارپورسندھ سے ہے۔جو2022میں گھریلوحالات کی وجہ سے تلاش روزگاراورقسمت آزمائی کے لیئے کسی دوست کی مدد سے سیاحتی ویزہ پرمتحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں آیا۔یواے ای آمد کے بعد عارف نے بہت جگہوں پرملازمت کے حصول کے لیے طبع آزمائی کی مگرقسمت نے ساتھ نہ دیا ویزہ کی مدت ختم ہوگئی اور ایک بارپھرویزہ تجدیدکرایا اور دوبارہ جاب ڈھونڈنا شروع کر دی مگر اس بار بھی کوئی مستقل ملازمت نہ مل پائی۔ اور بالاخردوسراوزٹ ویزہ بھی ختم ہونے کوآگیا۔اسی اثنا میں کسی دوست کی معرفت سے کراچی اسٹار ریسٹورنٹ کے روح رواں شاہدبھائی سے ملاقات ہوئی ۔جنہوں نے مجھے بغیرکسی شرط کے ویزہ کے ساتھ ساتھ کراچی اسٹار ریسٹورنٹ سجہ برانچ میں ویٹر کی جاب بھی آفرکردی۔مشکل وقت میں شاہد بھائی میرے لیئے فرشتہ ثابت ہوئے ۔ جنکی شفقت،احساس اورمحبت کبھی بھول نہیں پاؤنگا۔
ٹک ٹاک اسٹاربننے بارے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں عارف نے کہا کہ ان کاگھریلوماحول بڑامذہبی ہے میرے والد صاحب اور بڑے بھائی عالم دین ہیں مسجد میں بچوں کودینی تعلیم سکھاتے ہیں عارف نے کہا کہ بچپن میں عام شرارتی بچوں کی طرح لوگوں کی نقلیں اتارتارہتا تھااسی طرح منفرداسٹائل میں چلنا سیکھا اوردوستوں کے اصرار پرایک ویڈیوبنائی جووائرل ہوگئی۔اس ویڈیوکے وائرل ہونے سے میری حوصلہ افزائی ہوئی اوراس پرمزید کام کرنے کودل چاہا۔اور آج الحمدوللہ ٹک ٹاک پر میرے 15لاکھ(فالوورز)چاہنے والے ہیں جبکہ فیس بک پرمیرے چاہنے والوں کی تعداد5۔2ملین ہے اسی طرح میرے لیئے بڑے اعزازکی بات ہے کہ پاکستانی ٹک ٹاکرزمیں میری ایک ویڈیو112ملین فالوورزنے دیکھی جوایک ریکارڈہے۔انسٹاگرام اور یوٹیوب پراب ویڈیوز اپ لوڈکرناشروع کی ہیں مجھے پوری امید ہے کہ میرے چاہنے والے اسی طرح مجھے وہاں بھی پزیرائی بخشیں گے اور میری حوصلہ افزائی کریں گے۔
لوکیشن اور ماحول کے مطابق ذہن میں نئی ویڈیوکاسکرپٹ بناتاہوں اورمیری ہرویڈیولوگ بہت پسندکرتے ہیں یہ انکاخلوص ہےجواتناپیاردیتے ہیں۔جب لوگوں کاپیارملتاہے تومیرابھی من کرتاہے نئے نئے آئیڈیازپہ کام کروں جولوگوں کے دلوں کوبھاجائے۔
عارف جان نے اپنے چلنے کے منفردسٹائل بارے کیئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چند لوگ مجھے کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگرکرنہیں پاتے۔مگرمیرے چاہنے والے ہمیشہ بڑاپیاردیتے ہیں جب لوگ میرے ساتھ سیلفی بناتے ہیں بہت اچھالگتاہے ہمارے کراچی اسٹارریسٹورنٹ کے تمام کسٹمرزمیرے لیئے بڑی اہمیت رکھتے ہیں ہم سب کے ساتھ پیارمحبت سے پیش آتے ہیں لوگ بھی محبت کاجواب محبت سے ہی دیتے ہیں تودل کوبہت خوشی ہوتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عارف جان نے کہا کہ میراپاکستان سے امارات آنے کامقصداپنے خاندان کے مالی حالات کوبہتربناناانکی بہترکفالت کرنااوروالدین کی اچھے طریقے سےخدمت کرناتھا میری خواہش ہے کہ اگرمیں نہیں پڑھ سکا،لیکن میرے دوسرے بہن بھائی اچھی تعلیم حاصل کرکے بہترزندگی بسرکرسکیں
میری دلی خواہش ہے کہ جس طرح میرے والد اوربڑے بھائی علاقے میں دینی تعلیم کے فروغ کے لیئے کام کررہے ہیں میں وہاں اچھی معیاری درسگاہ  بنواؤں جہاں میرے علاقے کے بچے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کرسکیں۔
مینجنگ ڈائریکٹرکراچی اسٹار شاہد اصغربنگش نے عارف جان کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عارف کراچی اسٹارکاسٹارہے عارف ایک محنتی،مؤدب اورخیال رکھنے والالڑکاہے۔۔میں ہمیشہ اس کے فن کی قدرکرتاہوں ۔میری دلی دعا ہے اللہ پاک اس کومزیدکامیابیاں عطاکرے۔آمین

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }