کاروباری طبقہ کو آسانیاں فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کراچی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

138

۔(اردوویکلی): ملک کی ترقی میں کاروباری طبقہ کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور ان کوتمام سہولیات کی فراہمی حکومت کافرض ہے  کاروباری معاملات میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اس بات کااعلان وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کوکراچی میں تاجر اورکاروباری طبقے کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی واصلاحات اسد عمر، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیرمیری ٹائم افئیرز علی زیدی،گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجودتھے۔تاجروں نے وزیر اعظم کو کوویڈ 19 کی وبا کے حوالے سے کامیاب حکمت عملی پر مبارکباد دی اور کاروباری طبقے کو مراعات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور حکومت کا فرض ہے کہ ان کو تمام سہولیات فراہم کرے۔ وزیر اعظم نے کہا کے کوویڈ وبا سے نمٹنے کے لیے ایک جامع پالیسی اختیار کی گئی جس میں بیماری سے عوام کے تحفظ  کے ساتھ ساتھ معیشت کے پہیے کی روانی کو یقینی بنانا ضروری تھا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیرات اور اس سے منسلک شعبوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہمارامقصد سرمایہ کاری نظام میں آٹومیشن لانا ہے جس کی بدولت کاروباری حضرات کیلئے کم سے کم وقت میں اور شفاف طریقے سے کاروبارکرناممکن ہو گا۔ وفود نے وزیر اعظم کو برآمدات کے فروغ اور ٹیکس اصلاحات کے ضمن میں اہم تجاویز پیش کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }