بارہ ہزار مثبت کیسز ، کورونا بھارت میں پھر سر اٹھانے لگا

39

بھارت میں ایک دن کے دوران کورونا وائرس کے تقریباً 13ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ملک میں وائرس کی زد میں آنے والے افراد کی مجموعی تعداد 4کروڑ 32 لاکھ 70ہزار 577 ہو گئی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے مطابق بھارت کی وفاقی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ  اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں لگاتار دوسرے دن بارہ ہزار سے زائد کووڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت میں جمعرات کی صبح سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق  14 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 5لاکھ 24ہزار 817 ہو گئی ہے۔

بھارت میں 63 ہزار 63 فعال کیسز موجود ہیں اور 24 گھنٹے کے دوران فعال کیسز کی تعداد میں 4ہزار 848 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

پڑوسی ملک میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 2.47 ہے جبکہ ہفتہ وار مثبت کیسز کی شرح2.41 ہے۔

Advertisement

ملک میں بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود بھارتی محکمہ صحت کے حکام نے وائرس کی ایک اور لہر کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

 

 

چین میں کورونا کی صورتحال

چین میں کووڈ کی صورتحال کچھ بہتر ہے البتہ کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

چینی وزارتِ صحت کے مطابق دارالحکومت بیجنگ میں 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس تناظر میں بیجنگ میں محکمہ صحت کے عہدیدار لیو ژیاؤفینگ نے کہا کہ چین میں صورتحال قدرے مستحکم ہے لیکن وائرس کی نگرانی کے عمل میں نرمی نہیں کی گئی۔

 

دوسری جانب، کووڈ کے کیسز میں کمی کو دیکھتے ہوئے تھائی لینڈ نے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔ تھائی لینڈ نے غیرملکی شہریوں کے لیے پہلے سے رجسٹریشن کرانے کے عمل کے ساتھ ساتھ ماسک لازمی قرار دینے کی شرط بھی ختم کردی ہے۔تھائی لینڈ پاس سسٹم کے تحت غیرملکی شہریوں کو تھائی لینڈ آنے سے قبل حکومت سے اجازت درکار ہوتی تھی تاہم یکم جولائی سے اسے ختم کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی تھائی لینڈ میں تمام قسم کی سفری پابندیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

علاوہ ازیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے بغڑنے کا خدشہ تاحال موجود ہے۔ عالمی سطح پر گو کہ صورتحال تشویشناک نہیں تاہم خطرہ ابھی مکمل طور پر ٹلا نہیں ہے۔ ایمرجنسی اقدامات کرنا ناگزیر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }