شادی کی تقریب منعقدکرنے پرابوظہبی پولیس کی کارروائی

تقریب کی دعوت اورشرکت کرنے والوں کوبھاری جرمانے

173

ابوظہبی (اردوویکلی)::ابوظہبی پولیس نے ایک گھر میں شادی کی پارٹی منعقد کرنے پرگھرکوسیل کردیاہے جہاں شادی کی ایک تقریب جاری تھی خلاف ورزی پردلہن،اسکے والد کونیشنل ایمرجنسی کرائسسزاینڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے پراسیکیوشن سیکشن کے حوالے کیا گیا جوخلاف ورزی پرقانونی کارروائی کریگا۔جواٹارنی جنرل کے اس فیصلے خلاف ورزی کو ظاہرکرتا ہےجو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے ہر قسم کی نجی تقریبات منعقدکرنے،شرکت کی دعوت دینے یا اس میں شرکت کرنے وغیرہ کوروکتاہے جس پرشادی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے والوں کو 10،000۔ درہم اور ہرشرکت کنندہ کو فی کس 5،000۔درہم جرمانہ کیاگیاہے۔ابوظہبی پولیس نے "معاشرتی فاصلے” کے ساتھ اٹارنی جنرل کے فیصلوں پر عمل پیرا ہونے اور "خاندانی اجتماعات” سے گریز کرنے اور کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے ، اور حفاظت سے متعلق تمام اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی اجتماع یا سرکاری حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے میں تعاون کریں اور ٹول فری نمبر 8002626 ، (ٹیکس پیغامات 2828) یا ای میل   پرجلدی سے اطلاع دیں کہ معاشرے کے تمام افراد کی حفاظت کی جاسکے۔۔ Aman@adpolice.gov.ae   

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }