متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 کے مزید 931 نئے مریض
کوویڈ19 کے 75 ہزار سے زائد ٹیسٹ517 مزید صحتیاب
ابوظہبی (اردوویکلی)::وزارت صحت و تحفظ کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ 19 کے مزید 75 ہزار 177 ٹیسٹ کیئے گئے ،جس کے نتیجے میں 931 نئے متاثرین کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 77 ہزار 842 ہوگئی ۔نئے مریضوں کی حالت سنبھلی ہوئی ہے اورانہیں ضروری علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں –جبکہ زیر علاج مریضوں میں سے مزید 517 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والےافراد کی تعداد بڑھ کر 68 ہزار 462 ہوگئی ہے – خوشی کی بات یہ ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی مریض فوت نہیں ہوا۔