دھندکے دوران محفوظ ڈرایئونگ پرتوجہ دیں

گاڑی کی رفتارکم رکھیں اور موبائل استعمال نہ کریں

75

                    ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں سے دھند کے دوران "محفوظ ڈرائیونگ” پر عمل پیرا ہونے کا مطالبہ کیا ہے

ابوظہبی (اردوویکلی)::ابوظہبی پولیس نے روڈ استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو محفوظ رکھنے کے لیئے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دھند کے دوران فون سننے یا تصاویربنانے سے اجتناب کریں ۔ ڈرائیوروں کوچاہیئے دھند کے دوران  گاڑی چلانے سے پہلے موسم کی صورتحال چیک کریں اورپولیس کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں ،گاڑی کی  رفتار کو کم رکھیں ، اور آگے جانے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،دھند کی صورت میں گاڑی کے وائپرزکا مسلسل استعمال کریں اور گاڑی کی لائٹیں روشن رکھیں اور موسم کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظراس بات کویقینی بنایئں کہ انکی  گاڑی مکمل طور پر درست ہے اسکی ضروری مرمت کرائیں، بریک اور ٹائروں کی درست حالت کویقینی بنایئں ۔ ابوظہبی پولیس نے ڈرائیورحضرات سے گزارش کی  ہےکہ وہ دھند کے اوقات میں امارات ابوظہبی کی سڑکوں پر آنے والی اس رفتار پر عمل کریں جو 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ نیز سڑکوں پر الیکٹرانک اشارے والے پینلز پر موسمی حالات کی تبدیلی اورحد رفتارپربھی توجہ دیں ،  لہذا ڈرایئورحضرات غیریقینی موسمی حالات میں ٹریفک سیفٹی کمیٹی کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے خودکوچوکس رکھیں،مناسب حفاظتی فاصلہ اختیارکریں اورزیادہ ٹریفک کے دباؤ کے وقت ڈرایئونگ سے گریزکریں  سمارٹ سسٹم کی جانب سے  موسم کی پیش گوئی اور احتیاطی تدابیر پرعمل کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }