شیخ خالد بن محمد بن زاید کو کوویڈ 19 ویکسین دی گئی

قیادت کی جانب سے تمام صف اول کارکنوں کے ساتھ یکجہتی کےعزم کا اظہار

203

ابوظہبی (اردوویکلی)::ممبرایگزیکٹو کونسل وچئیرمین ابوظہبی ایگزیکٹو آفس عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نھیان کو آج کوویڈ 19 کی ویکسین دی گئی ۔ویکسین لگانے کا یہ عمل ان کے  شیخ خلیفہ ہسپتال کے دورے کے موقع پر انجام دیا گیا جس میں انہوں اس وباء کیخلاف صف اول میں برسرپیکار تمام اہم شعبوں کے ورکرز کو ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا –

ابوظہبی حکومت کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ویکسین پروگرام کی حمایت میں اور اہم شعبوں کے ورکرز کو اس میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کیلئے عزت مآب نے کوویڈ 19 کی ویکسین لی اور قیادت کی جانب سے تمام صف اول کارکنوں کے ساتھ یکجہتی کےعزم کا اظہار کیا – متحدہ عرب امارات بھر میں ویکسین کے ٹرائل جاری ہیں جس میں 125 قومیت کے 31 ہزار سے زائد رضاکار شامل ہیں اور یہ اس امر کا اظہار بھی ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہونے کے ساتھ موثر بھی ہے – بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کا ٹرائل ، متحدہ عرب امارات کے ان اقدامات میں شامل ہے جو اس وائرس وبا کی روک تھام کیلئے اور معاشرے کی حفاظت اور صحت کیلئے کیئے جارہے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }