یواے ای کارہایشیوں کوشہریت دینے کافیصلہ

بزنس مین،انویسٹرز،اورپروفیشنلزشہریت حاصل کرسکیں گے

48
 ابوظہبی (اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات کی حکومت نے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کیاہے جس کے لیئے متحدہ عرب امارات اپنے ہاں  شہریت کے مروجہ قوانین میں ترامیم کررہا ہے۔جس  کے تحت مختلف شرائط پر پورا اترنے والے غیرملکی تارکین وطن کو اب یو اے ای کی شہریت دی جاسکے گی۔العربیہ نیوز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزارت انصاف نے ایک سرکاری بیان جاری کیا ہے ،اس میں شہریت کے قوانین میں مجوزہ ترامیم کی صراحت کی گئی ہے۔ ترمیمی ضوابط کے مطابق اب سرمایہ کاروں ، کاروباری شخصیات ، پیشہ ور حضرات اور خصوصی ٹیلنٹ کے حامل افراد کو یو اے ای کی شہریت دی جائے گی۔یو اے ای کے شہریت کے قانون میں دو اور ترامیم بھی کی گئی ہیں۔جن کے تحت یواے ای  کا پاسپورٹ جس مقصد کے لیے جاری کیا جائے گا،اس کوصرف اسی مقصد کے لیےہی استعمال کیا جاسکے گا۔ دوسری ترمیم کے تحت پاسپورٹ کو صرف طے شدہ قانونی مقاصد کے لیے جاری کیا جائے گا،غیر قانونی استعمال کی صورت میں اس کو ضبط کیاجاسکے گا۔ ترمیمی قانون کے تحت درج ذیل شرائط  پر پورا اترنے والے غیرملکیوں کو یو اے ای کی شہریت دی جاسکے گی ۔1- ان غیرملکیوں کو اپنی اصل شہریت یا کسی دوسرے ملک کی شہریت ترک کرناہوگی ۔ وہ ملک میں2- قانونی طور اور مسلسل اقامت گزیں ہوں۔3۔ عربی زبان بولنے میں مہارت  رکھتے ہوں۔ 4۔ وہ روزگار کے قانونی ذرائع کے حامل ہوں۔5۔ تعلیمی اہلیت کے حامل ہوں۔6۔ اچھے اخلاق وکردار کے حامل ہوں۔ 7۔ کسی جرم میں سزایافتہ نہیں ہوں۔ 8۔ سکیورٹی سے منظوری لینا ہوگی۔ 9۔ ریاست سے وفاداری کا حلف لینا ہوگا۔
شہریت ایکٹ میں ایک ترمیم کے تحت اگر کوئی غیرملکی عورت کسی اماراتی شہری سے شادی کرتی ہے تو اس کو شہریت کے قانون کی شق (5) سے مستثنیٰ قرار دیا جاسکتا ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }