دبئی(اردوویکلی)::جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے یہ ایک مکروہ فعل ہے کوئی بھی عقل وفہم رکھنے والا مسمان ایسا ہرگزنہیں کرسکتا یہ کسی شرپسند گروہ کاکام ہے جومکروہ عزائم کے زریعے ملک کاامن خراب کرناچاہتاہے ۔ان خیالات کااظہارسینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای خواجہ عبدالوحیدپال نے نمائیندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
خواجہ عبدالوحیدپال نے کہا کہ اگر کسی فرد واحد نے ایسا قبیح فعل کیا ہے جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہو اسے شفاف تحقیق کے بعد جرم ثابت ہونے پر قانون کے مطابق سزا ملنا چاہیے مگر جس انداز میں ردعمل سامنے آیا ہے کسی صورت اسلامی تعلیمات اسکی اجازت نہیں دیتیں اسلام دیگر مذاہب اور انکی عبادت گاہوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے مگر انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہےجہاں منصف اندھے ہوں انصاف بکتا ہو ظالم مجرموں کو عدالتوں میں عزت و احترام ملتا ہو مظلوم انصاف کے حصول کے لیے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر اس فانی دنیا کو خیر باد کہہ جائے پھر اس جنگل میں قانون کو ہاتھ میں لے لینا آسان ہو جاتا ہے جو کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں ۔