میاں عمرابراہیم نے والدین کے ہمراہ جشن آزادی کاکیک کاٹا

دوست احباب کی بڑی تعدادمیں شرکت

50
پاکستان ہمیں جان سے زیادہ عزیزہے(میاں عمرابراہیم)
پوری قوم کوجشن آزادی کی خوشیاں مبارک ہوں

دبئی(اردوویکلی)::چئیرمین ایم آئی ایچ گروپ میاں عمرابراہیم کی جانب سے پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پاکستان کے خصوصی موقع پرایک خصوصی تقریب کااہتمام کیاگیا اور اپنے والدین اوردوستوں کے ہمراہ یوم آزادی منایا۔میاں عمرابراہیم اورفیملی نے اپنے والد بانی ایم آئی ایچ گروپ محمدابراہیم حاجی ،والدہ اور دوستوں کے ہمراہ جشن آزادی کاکیک کاٹآ۔اس موقع پرمیاں عمرابراہیم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس تاریخ ساز دن پر اپنے والدین کے ساتھ یوم آزادی کی تقریب منانا میرے اور میری فیملی کے لیے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ہمیں فخرہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور میرے والد کے پیغام کے مطابق ہمیں اپنے ملک پر فخر کرنے کے لیے اس کی بہتری کے لیئے کچھ بہتر کرنا چاہیے اور اللہ کے فضل سے ہم اس میں اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ہماری پوری فیملی کی جانب سے تمام اہل وطن اورہمارے مخلص دوستوں کویوم آزادی مبارک ہو۔۔پاکستان زندہ باد۔۔۔۔پاک امارات دوستی پائیندہ باد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }