قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ طے پا گیا

69

ذرائع کے مطابق کرکٹرز کو نئے کنٹریکٹس کے تحت بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹرز کو نئے کنٹریکٹس کے تحت بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ طے پا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ فریقین کے درمیان باہمی اتفاق سے طے پایا، سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ چند ماہ سے التواء کا شکار تھا۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی معاملہ طے کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کو کنٹریکٹ کی کئی شقوں پر اعتراضات تھے، اب ان کے تمام تحفظات کو دور کر دیا گیا ہے۔

قومی کرکٹرز کےکنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہو گئے تھے تاہم کنٹریکٹس میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز کو نئے کنٹریکٹس کے تحت بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }