آفیشل سیکرٹ ایکٹ جرائم میں ملوث سابق فوجی جیل سے فرار

65
فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا

لندن میں دہشت گردی اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جرائم میں ملوث ایک سابق فوجی وینڈز ورتھ جیل سے فرار ہو گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم جنوبی لندن کی جیل میں ریمانڈ پر تھا جو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمے کی سماعت کا انتظار کر رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح جیل سے فرار ہونے والے سابق فوجی کے لیے ملک بھر میں تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم باورچی کا لباس پہن کر جیل سے فرار ہوا جس کی تلاش کے لیے ایئر پورٹس اور بندر گاہوں پر بھی اضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }