ویووموبائل کمپنی پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی

پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

156

اسلام آباد(اردوویکلی)::معروف چینی سمارٹ فون ساز کمپنی  ویوونے پاکستان میں پیداواری پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت کمپنی پاکستان میں اس پلانٹ کی تعمیر پر 1کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹ ایم 3انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں لگایا جائے گا۔ زرائع کے مطابق ویوو کمپنی نے یہ معاہدہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ کیا ہے۔ معاہدے کی اس تقریب میں وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال بھی موجود تھے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم نے کہا کہ پنجاب حکومت مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تنصیب میں چینی کمپنی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ویووکمپنی کے پلانٹ کی تعمیر سے نہ صرف سمارٹ فون کی مقامی انڈسٹری کو فروغ ملے گا بلکہ سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں کو نوکریاں بھی ملیں گی۔“

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }