ابوظہبی(اردوویکلی):: کوویڈ 19 کی عالمی وباء کیلئے ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ابوظہبی میں اقتصادی ، سیاحتی ، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کو دو ہفتوں کے اندر مکمل بحال کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کام شروع کردیا ہے – یہ فیصلہ ابوظہبی میں مسلسل کورونا ٹیسٹ کیئے جانے کے نتیجے میں وائرس مریضوں کی کم ترین سطح برقرار رکھنے کی کوششوں کے کامیاب ہونے کے نتیجے میں کیا گیا ہے – کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ متعلقہ حکام سے مل کر موجودہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات پر نظرثانی اور انہیں مزید بڑھانے کیلئے کام کررہی ہے تاکہ معاشرے کے تمام ارکان اور سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے – کمیٹی اور دیگرشراکت دار کوویڈ 19 کے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر تمام اقدامات کرتے رہیں گے جس میں وائرس کی تشخیص کا موثر عمل ، امارت بھر میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ ،سماجی لیول پر زیادہ آبادی والے اور صنعتی علاقوں میں مفت تشخیص کی فراہمی ، شاپنگ مالز اور ریستوران ار دیگراہم شعبوں کے تمام ملازمین کا ہر2 ہفتے بعدکورونا ٹیسٹ شامل ہیں ۔ – کمیٹی نے تمام معاشرے کے تمام افراد اور اداروں سے حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کیلئے تعاون اور جذبہ کا سلسلہ جاری رکھنے کی درخواست کی ہے تاکہ زندگی کا پہیہ چلتا رہے ۔ اس سلسلے میں کمیٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ لوگ خود، اپنے اہلخانہ اور پورے معاشرے کو محفوظ بنائے رکھنے کے لیئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور تمام احتیاطی اور حفاظتی تدابیرپرعمل کرتے رہینگے تاکہ صحت عامہ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت ابوظہبی کی کاوشیں کامیابی سے ہمکنارہوں