کھیلوں اور آن لائن اسٹیکرز والی ویب سائٹ سے ہوشیاررہیں

کریڈٹ کارڈ ڈیٹاکی تفصیلات ظاہرنہ کریں (ابوظہبی پولیس)۔

87

 ابوظہبی (اردوویکلی)::ابوظہبی پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر الیکٹرانک کھیل کی خریداری کرتے وقت  محتاط رہیں اور اپنی  بنکنگ رازداری کو برقرار رکھنے کے لئے کریڈٹ کارڈ کے ڈیٹا کی تفصیلات ظاہر نہ کریں ، اور صرف قابل اعتماد ویب سائٹ کے ذریعے ہی خریداری کریں آن لائن خریداری کے لیئےایک مناسب حدتک بینک کارڈ استعمال کریں تاکہ وہ دھوکہ دہی اور فراڈ کا نشانہ نہ بن سکیں ابوظہبی پولیس نے خاندانوں پر زور دیا کہ وہ موسم سرما کی تعطیلاتی مدت کے دوران بچوں پر دوگنا کنٹرول رکھیں اور انھیں ویب سائٹوں ، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک گیمز جیسے نوجوانوں کو بلیک میل اور بدسلوکی کے خطرات سے بچانے کی پوری کوشش کریں ، جیسے تصاویر اور ڈیٹا شئیرکرنا اورغیر اخلاقی سرگرمیوں میں شامل ہونا وغیرہ نیزکمیونٹی کوچاہیئے کہ وہ ایسی الیکٹرانک کھیلوں کی سائٹوں سے نمٹنے میں چوکس رہیں جو بچوں اور نوعمروں کو پسند ہیں ، اور وہ ان کھیلوں کے مراحل کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ رقم کامطالبہ کرتی ہیں  اس کے علاوہ یہ سائٹ اکثر بینک کارڈ کی معلومات تک رسائی حاصل کرتی ہیں  ابوظہبی پولیس نے اس بات کی وضاحت کی کہ امان سروس ایک سیکیورٹی مواصلاتی چینل ہے جو معلومات (سیکیورٹی اور ٹریفک) وغیرہ کی کال وصول کرتا ہے اور چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے  کمیونٹی کوچاہیے وہ جرائم کی روک تھام میں اپنا کرداراداکرے  اورجیسے ہی انکے نوٹس میں کوئی غیرمعمولی بات یا سرگرمی نظرآئے وہ فوراً ٹول فری نمبر 8002626  aman@adpolice.gov.aeپرکال کریں  یا (2828)پرٹیکسٹ میسج کریں۔ انکی فراہم کردہ معلومات مکمل طورپرصیغہ رازمیں رکھی جائیگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }